لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہیِ ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اتوار 17 نومبر 2019 15:45

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہیِ ،ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں 80 فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے، لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہیں، مسترد نہیں، ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم میاں صاحب کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، امید ہے لندن جانے کے بعد میاں صاحب کے ترجمان، فیملی اور ڈاکٹرز پاکستانی عوام کو اسی طرح لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھیں گے جیسے ابھی رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کی گردان اب ختم ہو جائے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عدالت کے فیصلے میں 80فیصد حکومتی موقف تسلیم کیا گیا ہے، لاگو شرائط عدالت کی جانب سے معطل کی گئی ہیں مسترد نہیں، ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کا فیصلہ اصولی اور قانون کے عین مطابق تھا۔ امید ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے۔