Live Updates

عدم استحکام کی ہر سازش وپلان ناکام ہوگا‘سابق وائس چیئرمین بلدیہ خانیوال

اتوار 17 نومبر 2019 16:00

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف وہراج گروپ کے رہنما سابق وائس چیئرمین بلدیہ فضل الرحمن رحمانی نے کہاکہ عدم استحکام کی ہر سازش وپلان ناکام ہوگا اپوزیشن جماعتیں اپنی لیڈر شپ کی بیماری پرسیاست چمکاکر احتساب کے عمل کو روکنا چاہتی ہیں جبکہ ملک وقوم کی ترقی احتساب کے عمل سے مشروط ہے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ آئین وقانون کی بالادستی وپاسدار ی قائم کرکے ہی ترقی وخوشحالی کے عمل کو آگے بڑھایاجاسکتاہے ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ ماضی میں حکومتیں ڈنگ ٹپائو پا لیسی پرگامزن تھیں جس سے مسائل پیدا ہوئے موجودہ حکومت نے مشکلات کامرحلہ طے کرلیاہے اب عوام کیلے ہرشعبہ میں ریلیف اور بہتری آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات