جے یوآئی کے کارکنو ں کا غازی کوٹ کے مقام پر دھرنا مسافروں اورعوام نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا

اتوار 17 نومبر 2019 16:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) جے یو آئی کا پلان بی گاڑیوں میں سوار مسافروں نے ناکام بنا دیا۔جے یوآئی کے کارکنو ں کا غازی کوٹ کے مقام پر دھرنا مسافروں اورعوام نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی قیادت میں 40سے 50افراد نے ڈنڈا بردار جلوس نکالا اورشاہراہ ریشم پر دھرنا دے کر سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کی ۔

(جاری ہے)

ٹریفک بلاک ہونے پر مختلف گاڑیوں میں سوار مسافر گاڑیوں سے باہر نکل آئے اورجے یو آئی کے کارکنوں سے ہاتھا پائی کے بعد دھرنا ختم کروا کرکے شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے بحال کیا۔اس موقع پر ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی سڑک بحال کروانے میں متحرک رہے ۔ٹریفک پولیس افسران کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو طاقت کے استعمال سے منع کررکھا ہے جس پر مسافروں نے ہمت کرکے دھرنا ختم کروایا۔