Live Updates

حسن ابدال، لیاقت عمر کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی شادی سیاسی اجتماع میں بدل گئی

اتوار 17 نومبر 2019 18:20

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ہم نیوزکے اٹک میں ڈسٹرکٹ رپورٹر ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک لیاقت عمر کے صاحبزادے محمد شاویز عمر کی شادی سلیم اختر کی دختر اور لیاقت عمر کی صاحبزادی کی شادی ظہیر احمد کے بیٹے توقیر بابر سے بخیر و خوبی سر انجام پائی، بارات اور دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی جماعتوں کی اے پی سی میں بدل گئی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، امیر ضلع جماعت اسلامی سردار امجد علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی محمد اقبال ملک ، حاجی محمد بختیار احمد ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم ، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) میاں شاہواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، سید ثناء اللہ بخاری ، امیر جماعت اسلامی اٹک شہر میاں جنید احمد ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل مرزا ملک فیاست خان ، صدر مسلم لیگ ( ن ) مرزا یونین کونسل میاں جمیل احمد ، ڈاکٹر ریاض احمد ، ملک ربنواز حیات ، عامر سہیل ، فوکل پرسن اسپیشل پرسن سکول سلمہٰ خاتون ، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب راشد الرحمان خان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک مظہر مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب شہزاد نیاز کھوکھر ، پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، رہنما میجر گروپ وقار احمد اعوان آف بھدری ، سابق کونسلر بلدیہ شہاب رفیق ملک ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، حر عباس ، جاوید کشمیری ، سید انعام کاظمی ، سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل میاں ارشاد ، پرنسپل فاطمہ جناح پبلک سکول بریگیڈیئر ( ر ) حیدر عباس ، چیئرمین این این ٹریول ، مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام پاکستان ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر الحاج عرفان احمد قادری ، پاکستان کے معروف نعت خواں بلال شاہ اور دیگر ملک گیر شہرت رکھنے والے نعت خوان حضرات کے علاوہ معززین علاقہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی شادی اور ولیمہ کی مشترکہ تقریب انتہائی مذہبی انداز میں منعقد کی گئی خطیب جامع مسجد صدیقیہ حافظ محمد اختر نے نکاح پڑھایا اور اس موقع پر معروف عالم دین مولانا نعیم اللہ نے خطاب اور دعا میں کہا کہ نکاح سنت نبوی ؐ ہے اور نکاح کو عبادت کا درجہ دیا گیا اسلام میں بیٹی کے جوان ہوتے ہی اس کی شادی کا حکم بھی دیا گیا ہے سنت نبویؐ پر عمل پیرا ہو کر امت مسلمٰہ وہ عظیم معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات