ہندوستان سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جلد ہی پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کرے گا، فواد چوہدری

اتوار 17 نومبر 2019 19:35

ہندوستان سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جلد ہی پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سائبر جنگ کا آغاز کر رکھا ہے ،ہندوستان سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے جلد ہی پاکستان سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کا اعلان کرے گا ۔غیر ملکی اخبار عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالجوی فواد چوہری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف سائبر وار شروع کر چکا ہے، غلط معلومات پر مبنی مہم پر نظر رکھنے والی غیر ملکی تنظیم ای یو ڈس انفو لیب نے انکشاف نے 65 نیٹ ورکس کے زیر انتظام 65 ممالک میں پھیلائے گئے 265 جعلی میڈیا آؤٹلیٹس کا انکشاف کیا ہے جس میں بار بار پاکستان پر تنقید کرنے کے لئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں اثر و رسوخ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق یوروپ کے ایک واچ ڈاگ نے کہا کہ سیکڑوں غیر فعال کمپنیاں اور 'جعلی میڈیا آؤٹ لیٹس کا گٹھ جوڑ پوری دنیا میں ہندوستان کے سفارتی مفادات کو فروغ دے رہا ہے اور پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکی اخبار کو بتایا کہ یہ سائبر جنگ ہے اور ہندوستانی سائبر اسپیس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، سائبر سیکیورٹی ایک بہت بڑا عالمی مسئلہ بن گیا ہے جلد ہی پاکستان کی سائبر سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔