ملک و قوم کی کامیابی و کامرانی اور تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘ عرفان صدیقی

اتوار 17 نومبر 2019 19:55

سیالکوٹ ۔ 17نو مبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر و معروف صحافی عرفان صدیقی نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مقامی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی کامیابی و کامرانی اور تعمیر و ترقی میں میڈیا کا کردار کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

میڈیا کی مثبت تنقید حکومت وقت کے لئے راہنمائی کا باعث ہوتی ہے ، مگر ہر بر سر اقتدار شخص تنقید کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ نبی احمد فراز کی صحافتی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے بہت کم عرصہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صحافتی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کے صحافی سمندر پار پاکستانیوں کو ملکی حالات سے آگاہ رکھنے کے لئے اپنے ڈیجیٹل میڈیا گروپ کی وساطت سے قومی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور سمندر پار پاکستانیوں بالخصوص جاپان میں پاکستانی کمیونٹی میں ان کامیڈیا گروپ بے حد مقبول ہے ۔ اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک محمد اشرف اعوان نے کہا کہ سیالکوٹ کے صحافی ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی آواز بنے ہیں اور ہمیں نبی احمد فراز جیسے مثبت صحافتی کردار ادا کرنے والے صحافیوں پر فخر ہے ۔