مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں ، لوگوں کی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا، جامع مسجد پر بھی پتھرائو

اتوار 17 نومبر 2019 20:25

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں ، لوگوں کی مارپیٹ ، املاک کی ..
سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں ، مکینوں کی مارپیٹ اور قیمتی املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے ڈاڈ سر ترال کی جامع مسجد پر شدید پتھرائو کیا جس سے مسجد کو سخت نقصان پہنچا اور اسکی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ علاقے کے لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی بہیمانہ کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں ان کے مذہبی مقامات بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ادھر ضلع پلوامہ ہی کے علاقے ہردی میر ترال میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک کو نذر آتش کر دیا۔