Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے جوکہا سچ کردکھایا،عوام کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی سے دلبرداشتہ خاتون میڈیا کے سامنے آبدیدہ ، مدینے کی ریاست میں خودبھوکا رہ کردوسروں کوکھانا کھلایا جاتا تھا، لیکن یہاں توحلق سے نوالہ چھینا جارہا ہے،ہم 20سال پہلے اچھے تھے، اپنے بچوں کو بھوکا مرتے نہیں دیکھا۔ مہنگائی سے دلبرداشتہ خاتون کی دُہائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 نومبر 2019 21:45

وزیراعظم عمران خان نے جوکہا سچ کردکھایا،عوام کی چیخیں نکلوا دیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے جوکہا سچ کردکھایا،عوام کی چیخیں نکلوا دیں،مہنگائی سے دلبرداشتہ خاتون میڈیا کے سامنے آبدیدہ ہوگئی، انہوں نے کہاکہ مدینے کی ریاست میں خودبھوکا رہ کردوسروں کوکھانا کھلایا جاتا تھا، لیکن یہاں توحلق سے کھانا چھینا جارہا ہے، ہم 20سال پہلے اچھے تھے، اپنے بچوں کو بھوکا مرتے نہیں دیکھا ۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے ایسی تبدیلی کی خواہش کی تھی، میں صاف بات کرتی ہوں ہمارے بچوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں،کیا یہ مدینے کی ریاست ہے؟ مدینے کی ریاست میں تو ایک دوسرے کو بھوکے رہ کرکھانا کھلایا جاتا تھا۔ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ خود بھوکے رہ کردوسروں کو کھانا کھلانا۔ لیکن یہاں تو ہمارے حلق سے نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، کیوں؟یہ کونسی ریاست ہے؟

خاتون نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی ریاست نہیں چاہیے۔

(جاری ہے)

ہم 20سال، 30سال اچھے تھے، ہم نے اپنے بچوں کو بھوک مرتے نہیں دیکھا ، جس طرح اب ہم اپنے بچوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، کیوں؟ہم بجلی کا بل بھریں، اورکیوں دیکھتے رہیں کہ 300 یونٹس چلے ؟ ظلم کررہے ہیں،یہ کون سے لوگ ہیں جو کہتے استری نہیں چلاؤ، ٹی وی نہیں چلاؤ، کیوں ؟ مہنگائی سے دل برداشتہ خاتون نے کہا کہ میرا بلڈ پریشر ہائی رہنے لگ گیا ہے،میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

ہم تو مدینے کی ریاست کے نام پر چلے، ہمیں مدینے کے نام پر میری ریاست پر میری جان بھی قربان ہے۔لیکن یہاں مدینے کا نام لے کر غلط کیا جارہا ہے۔ ہرجگہ ملاوٹ ہے، یہ عوام کیا کریں؟ان کے اپس نوکریاں نہیں ہیں، پکانا نہیں ہے، کھانا نہیں ہے،پھر چوریاں کریں گے ،ورنہ یہ لوگ کیا کریں گے؟آپ لوگوں کے پاس اتنے بنگلے ہیں لوگوں میں بانٹو،کیوں نہیں بانٹ رہے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات