غ*تحریک انصاف کراچی میں مثالی تنظیمی ڈھانچا کھڑا کرنے جارہی ہے، خرم شیر زمان
wہم نوے دن کے اندر کراچی میں اپنی تنظیم سازی کو مکمل کرینگے غ* مولانا فضل الرحمان جتنے چاہے پلان بنا لیں وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے S کارکنان اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا ، 9صدر تحریک انصاف کراچی ریجن
اتوار 17 نومبر 2019 22:20
(جاری ہے)
ہمارے نمائندے اب روز کی بنیاد پر انصاف ہاوس میں بیٹھ کر عوام کے مسائل سنیں گے ۔
وزیر اعظم کے اعلانات پر عمل در آمدکرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی بنائے گے۔ہم یہ چاہتے ہیں جو عمران خان نے وقت دیا ہے منصوبے کے مکمل کرنے کے لئے وہ وقت پر پورے ہوجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ہدف آئندہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہیں جس کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں شہر بھر سے کامیاب ہوگی اور کراچی کا میئر تحریک انصاف کا ہوگا۔صوبے کے حکمرانوں نے اس شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والا کراچی آج تباہی کا شکا ر ہے۔ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر کراچی کو بین الاقوامی طرز کا شہر بنائے گی۔ بعد ازاں تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ انصاف ہاوس تا سی ویو وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کی ۔ ریلی میںکارکنان کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو دلدل سے نکال کر ترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں۔ ملک کی عوام وزیر اعظم کے فیصلوں اور ان کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ عمران خان ایک منتخب وزیر اعظم ہیں ۔جو لوگ خود الیکشن ہار گئے وہ ایک منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کریں تو مذاق لگتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان جتنے چاہے پلان بنا لیں وزیر اعظم سے استعفیٰ نہیں لے سکتے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروہ دن دور نہیں جب عمران خان کی محنت اور کاوشوں کی بدولت پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.