Live Updates

{عمران خان نے راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیتے،علی سلمان صدیق

دو دن کا الٹی میٹم دے کر مو لانا اسلام آباد سے خالی ہاتھ لوٹے، پلان بی بھی ہوا میں تحلیل ہو گا،پی ٹی آئی رہنما

اتوار 17 نومبر 2019 22:20

%شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) چئیرمین ٹیوٹاپنجاب ،پی ٹی آئی رہنما اور ماناوالا سے سابق ایم پی اے علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرتار پور راہداری کھول کر سکھوں کے دل جیت لئے جبکہ دوسری طرف بابری مسجد فیصلہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ کا تسلسل ہے۔یہ بات انہوں نے آج ماناوالا صفدرآباد اور خانقاں ڈوگراں کے معززین علاقہ کے ایک وفد سے گفتگو میں کہی جو سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید کی قیادت میں ان سے ملنے آئے تھے۔

علی سلمان نے کہا کہ اس اقدام سے بھارت کے خود ساختہ سیکولر امیج کا بت پاش پاش ہو گیا۔ ہندوستان میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں شدید عدم تحفظ اور دباؤکا شکار ہیں۔ہندوستان کی انتہا پسند حکومت کیمتعصبانہ اقدامات بھارت کو کمزور کر رہے ہیں اور اقلیتیں اپنے آپ کو اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ سمجھ رھی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میں کرفیو لگے آج 104 دن ہو گئے ہیں۔

کشمیر ایک بڑی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے ہے۔اسکول کالج کاروبار بند ہیں ،خوراک اور ادویات کی شدید قلت ھیلیکن ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہا۔ یہ صورت حال غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی اور کشمیریوں کو اپنے حق کے رائے دہی کے اظہار سے زیادہ دیر محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ علی سلمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا خودساختہ دھرنا دراصل کشمیر کاز کے خلاف ایک سازش تھی۔اللہ کی مہربانی سے وزیراعظم کے استعفے کے لیے دو دن کا الٹی میٹم دینے والے مولانا فضل الرحمن 14 دن خوار ہونے کے بعد خود ہی خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہو گئے۔پلان بی دراصل فیس سیونگ کی ایک شکل ہے اور چند روز بعد یہ بھی ہوا میں تحلیل ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات