ٹ*پنجاب یونیورسٹی نے چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

[ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی نے سمیرا اکرم دختر محمد اکرم کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’کیڑے مار دوا امیڈا کلوپر ڈ کاجالہ ساز مکڑی Neoscona Theisi کی حیاتیات ، فعلیات اور رویے پر اثر ‘ کے موضوع پر،کمال الدین ولد شجاعت خان کو ایجوکیشن کے مضمون میں ان کے ’یونیورسٹی طلباء میں ان کی انگریزی کی قابلیت ،تعلیمی قابلیت اور ان کے اساتذہ کے فیڈ بیک میں تعلق ‘ کے موضوع پر،حلیمہ ناز آفریدی دختر جوہر عباس آفریدی کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں ان کے’آئین پاکستان میں اٹھارویں ترمیم کا جائزہ : درپیش مسائل اور مضمرات‘ کے موضوع پراورفرح سعید دختر محمد سعید کوایگریکلچر سائنسز (پلانٹ پتھالوجی ) کے مضمون میں ان کے ’بیگو مووائر سز اور اس سے وابستہ ڈی این اے سیٹلائٹس کے مختلف جینز کی فعلی تحقیق‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔