Live Updates

ی*عوام نے جمعیت العلمائے اسلام کی احتجاجی تحریک کا ساتھ دیا ہے،مولانا محمد اسلم غوری

پ*حکومت نے عوام کو مہنگائی ا ور بے ورزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ؔ بی پلان کے اگلے مر حلہ میں وسطی پنجاب میںدھر نے شروع کریں گے ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت العلمائے اسلام

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

گ*ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) جمعیت العلمائے اسلام( فضل الرحمن گروپ )پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد اسلم غوری نے مولانا ضیاء الحق کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے دعوے کیا کہ مونالا فضل الرحمن اسلام آباد کامیاب د ھرنے کے بعد پلان بی پر جنوبی پنجاب اور شمالی پنجاب میں شاہراہوں پر دھرنے جاری ہیں ،عوام نے جمعیت العلمائے اسلام کی احتجاجی تحریک کا ساتھ دیا ہے کیونکہ وزیرا عظم عمران خان کی حکومت نے عوام کو مہنگائی ا ور بے ورزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور بی پلان کے اگلے مر حلہ میں وسطی پنجاب میںدھر نے شروع کریں گے ۔22۔نومبر سے بی پلان کے اس حصہ پرعمل شروع ہوگا جس میں ساہیوال ڈویژن بھی شامل ہے ۔اسلئے کارکنوں کو مکمل تیاری کر لینی چا ہئے ۔اس مو قع پر جمعیت العلمائے اسلام ضلع ساہیوال اکے امیر مولانا ضیاء الحق ،مولانا عبد الحمید تونسوی اور دیگر عہدیداروں نے انہیں مکمل تعاون اور مولانا فضل الرحمن کے بی پلان کی حمایت کا اعلان کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات