Live Updates

ةحکومتی اتحادی ہیں اور انشاء اللہ رہیں گے، سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہو گی: چودھری پرویزالٰہی

سیاسی حقیقتوں کے پیش نظر ہمیشہ درست بات کی، دھرنوں میں امن و امان کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے ،بیان

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادیوں میں اختلاف پیدا کرنے کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی اور ایسا کرنے والے ناکام رہیں گے، ہم حکومتی اتحادی ہیں اور رہیں گے انشاء اللہ کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی حقیقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ درست بات کی ہے اور دھرنوں کے دوران بھی ٹکرائو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے جبکہ نوازشریف کے معاملے پر بھی جو کہا وہ وزیراعظم عمران خان کے فائدے کیلئے کہا۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کیلئے دھرنے کے دوران مولانا فضل الرحمن سے رابطے کیے تھے جو درست ثابت ہوئے اور دھرنوں میں امن و امان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات