،کوئٹہ،جے یو ئی آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں کا کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا،افغانستان کے لیے سپلائی معطل

اتوار 17 نومبر 2019 22:21

Uکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں چوتھے روز بھی دھرنے دیئے جا رہے ہیںجے یو ئی آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیکر افغانستان کے لیے سپلائی معطل کر دی احتجاج اور دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جمعیت علمائے اسلام ف کے پلان بی کے تحت گزشتہ روز بھی ژوب کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر، نوشہرہ میں جی ٹی روڈ اور حکیم آباد کے مقام پر، بنوں میں لنک روڈ انڈس ہائی وے پر جب کہ مالاکنڈ میں پل چوکی چکدرہ پر گزشتہ روز بھی دھرنے جاری رہے جگہ جگہ مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور مسافروں نے پریشانی پر احتجاج بھی کیا۔