ّجمعیت طلبہ اسلام تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیم کے خواہاں ہیں،حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ

اتوار 17 نومبر 2019 23:10

ٴْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیم کے خواہاں ہیں آج پشاور یونیورسٹی میں اسلحہ کے آزادانہ استعمال کرنے پر جمعیت طلبہ اسلام پاکستان گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے اور امن کے دعویدار حکمرانوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کہاں ہیں آپ کے انصاف آج تو آپ کے ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تعلیمی اداروں میں امن و امان کے صورتحال مخدوش سے مخدوش تر ہورہا ہے انصاف اسٹوڈنٹ کے جانب سے پی ایس ایف کے طلبا پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر حافظ ہدایت اللہ پیر زادہ مرکزی معاونین آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ حافظ عبدالخالق صدیقی عبدالمنان کاکڑ حافظ فضل الرحمان سمالانی ود یگر نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے کسی بھی میں تعلیمی ادارے میں غنڈی گردی اور کلاشنکوف کلچر کو برداشت نہیں کر ینگے سرکار کی سرپرستی میں ان کے غنڈہ طلبہ تنظیم کے بدمعاشی ہر گز برداشت نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام پاکستان بھت جلد تعلیمی اداروں کے مخدوش صورتحال پر طلبا تنظیموں کے اجلاس طلب کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کر ے گی انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام پاکستان مطالبہ کر تی ہے کہ واقعی اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکی۔