جدہ میں دس لاکھ جعلی ڈالر ضبط،گروہ گرفتار

پیر 18 نومبر 2019 09:20

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) سعودی شہر جدہ میں سکیورٹی اہلکاروں نے جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے وا لے ایک گروہ گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مکہ کی پولیس کے ترجمان محمد بن عبدالوھاب الغامدی نے بتایا کہ گروہ میں ایک سعودی شہری اور مصر کے دو شہری پکڑے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے 10لاکھ جعلی ڈالر ضبط کیے گئے۔ تینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔