Live Updates

چودھری برادران نے عمران خان کے فائدے کے لیے ہی نواز شریف کو باہر بھجھوانے کا مشورہ دیا

یہ نہیں ہوسکتا مولانا بغیر کچھ لئے گئے ہوں،ضرورکوئی ایسی چیزہے جس سے وہ خوش ہوگئے ہیں۔ تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 نومبر 2019 11:06

چودھری برادران نے عمران خان کے فائدے کے لیے ہی نواز شریف کو باہر بھجھوانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران بڑے زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے عمران خان کے فائدے کے لیے نوازشریف کو فوری باہر بھجوانے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا مولانا بغیر کچھ لئے گئے ہوں، ضرورکوئی ایسی چیزہے جس سے وہ خوش ہوگئے ہیں۔

امجد شعیب کا کہنا تھا کہ جب مولانا فضل الرحمان کا دھرنا چل رہا تھا تو دو بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ ہیں لیکن کچھ لوگ جن کی خواہش تھی کوئی تماشہ بنے اس لئے افواہیں پھیلا رہے ہیں ، آرمی اپنا کام کررہی ہے ۔ ایم کیوایم والے کسی نہ کسی وقت بلیک میل کے چکر میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروگرام میں موجود تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میرا خیال ہے اگر قائداعظم میرے دور میں بیمار یا فوت ہوتے تو میڈیا خصوصی ٹرانسمیشن شاید نہ چلا تا لیکن نواز شریف کے معاملے پر میڈیا نے ایک سزا یافتہ شخص کے لیے خصوصی ٹرانسمیشن چلائی، بڑی حیرانگی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا عمران خان مایوسی میں چھٹی پر چلے گئے کیونکہ ا ن کی کپتانی میں جتنی پاکستانی ٹیم ہاری تھی کبھی نہیں ہاری لیکن وہ پھر جیت بھی گئے ،وہ ایک فائٹرہے ،ایک واٹس ایپ گروپ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے ۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ میری اپیل ہے افواہوں سے پاک فوج کو دوررکھیں، دشمن ملک کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج ، واجپائی ، امیتابھ بچن ، منموہن سنگھ بیمار ہوئے لیکن وہ ملک سے باہر علاج کے لیے نہیں گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ناکام ہو گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات