علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ء کے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 2 دسمبر سے شروع ہوں گے

پیر نومبر 12:24

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ء کے ایف ایس سی پروگرام کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2019ء میں پیش کے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 2 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ سینٹر نمبر 199 )فیصل آباد(،ْ 721 )اسلام آباد( اور 722 )لاہور( پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کیا۔

(جاری ہے)

ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات11 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9 بجے تا 12بجے مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کو پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کردی گئی ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کے لئے خصوصی سہولتوں کا انتظام کیا جائے گا۔