Live Updates

وہاڑی میں عوام سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں خوار ہو کر رہ گئے

طلباء و طالبات اور سرکاری و غیر سرکاری ملازمین بغیر ناشتہ کیے گھر سے جانے پر مجبور ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 18 نومبر 2019 12:53

وہاڑی میں عوام سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں خوار ہو کر رہ گئے
وہاڑی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) سردی کاآغازہوتے ہی محکمہ سوئی نادرن نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے شہرکے اکثرعلاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دفاترجانے والے سرکاری وغیرسرکاری ملازمین کے علاوہ طلباوطالبات گھرسے ناشتہ کئے بغیرجانے پرمجبورہیں جبکہ گھریلوخواتین کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔

تفصیل کے مطابق وہاڑی شہراورگردونواح کی رہائشی آبادیوں کے مکینوں کوسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورگیس کے پریشرکی کمی کاسامناکرناپڑرہاہے۔ گزشتہ کئی سال سے محکمہ سوئی نادرن نے روزانہ رات 9بجے سے صبح 5بجے تک سوئی گیس کی مکمل بندش کامعمول بنارکھاہے اورساری رات سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کوپہلے ہی شدیداذیت سے دوچارہوناپڑتاتھاکہ اب محکمہ نے ناشتہ کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ معمول بنالیاہے اگرلوڈشیڈنگ نہ ہوتوگیس کاپریشراتناکم کردیاجاتاہے کہ جس پرناشتہ تیارکرناناممکن ہورہاہے محکمہ سوئی نادرن کے مقامی عملہ نے بغیرکوئی شیڈول دیئے گزشتہ کئی دن سے دن کے اوقات میں بھی سوئی گیس بندکرنے کاسلسلہ شروع کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس طرح عوام گھرکے ناشتہ اوردوپہرکے کھانے سے محروم ہوچکے ہیں اورانہیں بازارکامضرصحت اورغیرمعیاری ناشتہ اورکھاناخریدنے پرمجبورہوناپڑتاہے شہریوں کاکہناہے کہ شہرکے کچھ مخصوص علاقے ایسے بھی ہیں جہاں اہل علاقہ اورمحکمہ سوئی گیس کے مقامی اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے چوبیس گھنٹے سوئی گیس موجودرہتی ہے ۔شہریوں کایہ بھی کہناہے کہ ابھی موسم اتنابھی شدیدسردنہیں ہواکہ پائپوں میں گیس جم کربلاک ہوجائے۔

سوئی گیس کی بندش محکمہ سوئی گیس کے مقامی حکام نے خودساختہ طورپرکررکھی ہے۔ شہریوں نے بتایاکہ ذرائع کاکہناہے کہ شہرمیں موجودایل پی جی گیس کمپنیوں کے متعددبااثرڈیلرز،دکانداروں اورلکڑی کے ٹال مالکان نے مبینہ طورپراپنے گیس سلنڈرزاورلکڑی فروخت کرنے کیلئے محکمہ کے مقامی اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اورپریشرکی کمی کاسلسلہ شروع کرارکھاہے۔

ان کایہ بھی کہناہے کہ ایل پی جی گیس اورلکڑی بہت مہنگی پڑتی ہے اورہرخاندان ایل پی جی گیس اورلکڑی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتاہے اس لئے ایسے خاندان سوئی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے بسی کی تصویربنے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان،وفاقی وزیرمحکمہ سوئی گیس،جی ایم سوئی نادرن اورریجنل آفیسرسے سوئی گیس کی بغیرشیڈول لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ محکمہ کے مقامی اہلکاروں کی طرف سے عوام کومبینہ طورپراذیت سے دوچارکرنے پرکارروائی کامطالبہ بھی کیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات