Live Updates

نوازشریف کیس میں حکومت سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرئے ‘یہ نہ ہو کہ فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے. شیخ رشید

ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے‘ خورشید شاہ کے علاوہ باقی سب پلی بارگین پر ہیں . وزیرریلولے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 نومبر 2019 13:07

نوازشریف کیس میں حکومت سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرئے ‘یہ نہ ہو کہ فلم الٹی ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 نومبر ۔2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے نہ رجوع کرنا چاہیے نہ رجوع کیا جائے گا. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک آدمی بیمار ہے اسے باہر جانے دیں اس پر سیاست نہ کریں اس کے ساتھ اس شخص کو بھی اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے یہ نہ ہو کہ فلم الٹی چلنی شروع ہوجائے.

کابینہ میں ردو بدل اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا 43 کلومیٹر پر محیط ٹریک میں سے 38 کلومیٹر خالی کروالیا گیا ہے اور بقیہ 5 کلومیٹر پر 10 ہزار سے زائد گھر قائم ہیں جس کے لیے سندھ حکومت کام کرے اور ہم یہ منصوبہ بھی سندھ کو دینے کے لیے تیار ہیں.

حادثات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حادثوں میں ریلوے کے عملے کی کوتاہیاں ہیں جس سے میری محنت پر پانی پھرجاتا ہے ملک کے حالات کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ میں اتفاق کرتا ہوں کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے جس کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں اور کام کریں گے تو ہی عزت پائیں گے.

آصف زرداری کی بیرونِ ملک روانگی کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ ’5 افراد کا کیس ہے، ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی سب پلی بارگین پر ہیں جبکہ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں. قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں راولپنڈی واحد شہر ہوگا جس میں 4 یونیورسٹیز ہوں گی اس کے علاوہ ہم نے ہسپتالوں کی صورتحال بہتر کردیا ہے انہوں نے بتایا کہ روالپنڈی کے خیابان سرسید چوک پر 200 کنال رقبے کا دنیا کا جدید ترین 14 آپریشن تھیٹر والا زچہ و بچہ ہسپتال بنایا جائے گا.شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی خواتین کی تعلیم کے لحاظ سے 27ویں نمبر پر تھا جو گزشتہ 10 سال سے پہلے نمبر پر موجود ہے انہوں نے اعلان کیا کہ چین کی معاونت سے ریلوے یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جس کے لیے فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ زمین محکمہ ریلوے کی ہوگی اور اس یونیورسٹی میں چینی تعلیم کو اہمیت دی جائے گی.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات