کابل میں آرمی ٹریننگ سینٹر کے باہر خودکش حملہ، 4 افغان فوجی زخمی

پیر 18 نومبر 2019 13:47

کابل میں آرمی ٹریننگ سینٹر کے باہر خودکش حملہ، 4 افغان فوجی زخمی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آرمی ٹریننگ سینٹر کے باہر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 افغان فوجی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کابل پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ کابل کو مشرقی صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد سے ملانے والی شاہراہ پر پیر کی صبح اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے ملٹری ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملہ میں 4 افغان فوجی زخمی ہوگئے، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔