وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بننا چاہیے تھا،راولپنڈی واحد شہر ہو گا جس میں چار یونیورسٹی ہونگی،شیخ رشید احمد

آگر پانچ سات سال زندہ رہا تو وقار النساء کو بھی یونیورسٹی بنا دونگا،ریلوے یونیورسٹی چین کی مدد سے بنائی جا رہی ہے زمین ریلوے کی ہو گی رقم چین کی ہو گی، وفاقی وزیر ریلوے

پیر 18 نومبر 2019 13:59

وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بننا چاہیے تھا،راولپنڈی واحد شہر ہو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بننا چاہیے تھا،راولپنڈی واحد شہر ہو گا جس میں چار یونیورسٹی ہونگی،آگر پانچ سات سال زندہ رہا تو وقار النساء کو بھی یونیورسٹی بنا دونگا،ریلوے یونیورسٹی چین کی مدد سے بنائی جا رہی ہے زمین ریلوے کی ہو گی رقم چین کی ہو گی۔

وقار النساء پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں سٹوڈنٹ کونسل کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ،بارہ ،چودہ سال کے بعد اس کالج میں آیا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اور کچھ کیا یا نہیں اپنے شہر کی بیٹی کو تعلیم تو دی،اللہ جس سے چاہتا ہے وہ کام لیتا ہے،جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی اس وقت لوگ مزاق اڑاتے تھے ،سب آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ کے پڑوس میں میرا آفس تھا یہاں سے سیاست شروع کی،دو لاشیں یہاں سے اٹھا کر لے کر گیا مگر کالج پھر بھی یہاں ہی بنایا۔ انہوںنے کہاکہ سیٹلائیٹ ٹائون میں یونیورسٹی بنائی ،سات ہزار وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رتہ امرال کی بیٹی نے سی ایس ایس میں ٹاپ کیا رکشہ ڈرائیور کی بیٹی ہے،راولپنڈی میں جہاں بھی ڈھوک کا لفظ ہے وہاں لڑکیوں کا اسکول یا کالج موجود ہے،ہم دو نئی یونیورسٹیاں بنانے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ دنیا میں سب سے مشکل کام وزارت تعلیم سے اجازت لینا ہے،لوگ کام نہیں باتیں کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ روز ریلوے کی زمین یونیورسٹی کیلئے وقف کی ہے،میں چار پانچ ماہ گارڈن کالج کا پرنسپل بھی رہا۔ انہوںنے کہاکہ گریجویشن بھی وہیں سے کی، صدر بھی خود اور پرنسپل گارڈن کالج بھی خود تھا،وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بننا چاہیے تھا۔

انہوںنے کہاکہ راولپنڈی واحد شہر ہو گا جسمیں چار یونیورسٹی ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ ہندو خیرات کی زمین چھوڑ کر جاتا تھا ،ہم قبر کی جگہ بھی نہیں چھوڑتے۔ انہوںنے کہاکہ ماں کی جتنی خدمت کر سکتے ہو کرو آج میں جس جگہ پر ہوں ماں کی وجہ سے ہوں۔ انہوںنے کہاکہ لال حویلی پر آٹھ دفع جھنڈا لہرا دیا ،وہیں کتابیں بیچا کرتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ شکست کوئی چیز نہیں آپ عہد کریں تو سہی،آگر پانچ سات سال زندہ رہا تو وقار النساء کو بھی یونیورسٹی بنا دونگا،میں وقار النساء کالج میں ایک بلاک بنانے کا اعلان کرتا ہوں،راولپنڈی ایک غیرت مندوں کا شہر ہے۔

انہوںنے کہاکہ پچھلے دس سال سے خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے جو ستائیسویں نمبر پر تھا۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے یونیورسٹی چین کی مدد سے بنائی جا رہی ہے زمین ریلوے کی ہو گی رقم چین کی ہو گی۔ شیخ رشید نے کہاکہ بہتر سال میں ایک بھی کنٹونمنٹ کا کالج موجود نہیں تھا،چودہ سال پہلے پانچ کروڑ کا جو کالج بنایا تھا آج بھی وہیں کھڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیس بیس کنال پر راولپنڈی میں تین کالج بنا رہا ہوں اس کے بعد تعداد پینسٹھ ہو جائے گی۔