کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب نا معلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق

پیر 18 نومبر 2019 14:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) کوٹ لکھپت ریلوے اسٹیشن کے قریب نا معلوم شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا ۔ راہگیروں کے مطابق نامعلوم شخص ریلوے لائن عبور کرتے ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو مردہ خانے منتقل کیا کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔