Live Updates

ایک شخص بیمار ہے ،یہ زیادہ سیاست نہ کریں کہیں فلم الٹا نہ چلنی شروع ہو جائے، شیخ رشید

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے نہ رجوع کرنا چاہیے نہ رجوع کیا جائے گا،زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے جس کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں اور کام کریں گے تو ہی عزت پائیں گے، میڈیا سے گفتگو

پیر 18 نومبر 2019 15:21

ایک شخص بیمار ہے ،یہ زیادہ سیاست نہ کریں کہیں فلم الٹا نہ چلنی شروع ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک شخص بیمار ہے ،یہ زیادہ سیاست نہ کریں کہیں فلم الٹا نہ چلنی شروع ہو جائے، لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو روانگی کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے نہ رجوع کرنا چاہیے نہ رجوع کیا جائے گا،زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں،ملک میں مہنگائی، بے روزگاری ہے اور گڈ گورنس نہیں ہے جس کو قابو کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کام کررہے ہیں اور کام کریں گے تو ہی عزت پائیں گے۔

تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اور پی پی پی فضل الرحمن کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ روز روز بیماری بیماری کھیل رہے ہیں ان کو جانے دیں،ایک شخص بیمار ہے زیادہ سیاست نہ کریں کہیں فلم الٹا نہ چلنی شروع ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سرکولر ریلوے پر 42 کلومیٹر خالی کرو لیے ہیں ،10 کلومیٹر رہ گئے ہیں،سندھ حکومت کو کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ حادثات نہیں ہونے چاہئیں، عملہ اورمیری ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیںاانہوںنے کہاکہ مہنگائی ہے گڈ گورننس نہیں ہے جس پر اب عمران خان کام کررہا ہے۔ انہوکںنے کہاکہ زرداری صاحب کے کیس میں 5 افراد پھنسے ہوئے ہیں،ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ خورشید شاہ کے علاوہ باقی سب پلی بارگین پر ہیں جبکہ خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔کابینہ میں ردو بدل اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کسی قسم کی معلومات سے انکار کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات