سی پیک منصوبے کو کامیاب کرنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے، رائو طاہر

پیر 18 نومبر 2019 15:29

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) معاشرے اسی وقت ترقی کرتے ہیں جب انصاف کا بول بالا ہو کہا جاتا ہے کہ کفر کا معاشرہ تو قائم رہ سکتا ہے انصاف نہ کرنیوالا معاشرہ قائم نہیں رہتا ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں عدل قائم کرنے کیلئے اسلامی اصولوں کی پاسداری اور ان کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ،اس سے ہمارے تمام مسائل حل ہونگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سی پیک کی صورت میں ایک تحفہ عطا کیا ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس منصوبے پر سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے ہمیں ملکر اس منصوبے کو کامیاب کرنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ سی پیک منصوبے سے حل ہونے میں مدد ملے گی ۔ اس منصوبے کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔