ساہیوال،ہسپتال میں آکسیجن بند ہونے سے دو بچے جاں بحق

غفلت برتنے والے ذمہ داران کو سامنے لا کر ان کخلاف قانونی کارروائی کی جائے، لواحقین کا مطالبہ

پیر 18 نومبر 2019 16:02

ساہیوال،ہسپتال میں آکسیجن بند ہونے سے دو بچے جاں بحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن بند ہونے کے سبب 6 ماہ کی بچی سمیت 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔مرنے والی بچی کا تعلق پاکپتن سے ہے جس کے لواحقین نے نورشاہ روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا،لواحقین کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غلفت سے بچی کی ہلاکت ہوئی۔

(جاری ہے)

بچی کے لواحقین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے ذمہ داران کو سامنے لا کر ان کخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکڑ بشارت نے کہا کہ آکسیجن وافر مقدار میں موجود ہے، ڈاکٹروں آکسیجن لگانے میں غفلت برتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :