ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اب تک 68لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس پہنچ چکی ہے

پیر نومبر 16:51

ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں اب تک 68لاکھ گانٹھ سے زائد کپاس پہنچ چکی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 15نومبر2019تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 68لاکھ57ہزار518گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ سال15 نومبر2018تک86لاکھ71ہزار596گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی اورکمی کی شرح20.92فیصد رہی ۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں36لاکھ92ہزار205گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں 49 لاکھ85ہزار116گانٹھ کپاس آئی جبکہ پنجاب میں کمی کی شرح25.94فیصد رہی ۔

صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں31لاکھ65ہزار313گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال36لاکھ 86ہزار480گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔صوبہ سندھ میںکمی کی شرح 14.14فیصد رہی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2019-20میں خریداری نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع ملتان میں 15 نومبر2019تک1لاکھ11ہزار458گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں50ہزار261گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں3لاکھ23ہزار 391گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 1لاکھ71ہزار 181گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں3لاکھ4ہزار257گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 2لاکھ54ہزار677گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 1لاکھ31 ہزار502 گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں1لاکھ 79ہزار380گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں1لاکھ77 ہزار09گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں 6لاکھ93ہز ار472گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 4لاکھ31ہزار889گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں6لاکھ 44ہزار127گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 10لاکھ83ہزار 967 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں1لاکھ25ہزار084 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں1لاکھ99ہزار945گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 2لاکھ 85ہزار673 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 2لاکھ53ہزار 413گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں4لاکھ43ہزار655گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں90ہزار804گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں2 لاکھ5ہزار563گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق غیر فروخت شدہ سٹاک میں 15لاکھ52 ہزار749 گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔