ایف پی سی سی آئی کا قبل از وقت اسلامی سربرا ہی کانفرس کا اجلاس بری طرح ناکام: مرزا عبد الرحمان
غیر قا نونی اچیومنٹ ایوارڈ ز کے انعقا د کا مقصد ایوارڈزکی خرید وفروخت تھی، امسال بز نس کمیونٹی اپنا ووٹ کا صحیح استعمال کرکے یو بی جی کی کچن کیبنٹ سے چھٹکا را حاصل کریں
پیر 18 نومبر 2019 16:59
(جاری ہے)
صرف چند اپنے من پسند حواریوں کو بلا یا گیا جبکہ اس کانفر س میں دنیا کے تمام 52 اسلامی ممالک کے سربراہان کو شامل ہو نا تھا ۔
صرف چند ممبر اسلامی سربراہ کے نمائندگان شامل ہوئے اور اتنا بڑا ایونٹ ایک محدود طریقہ سے ہوا ۔ نا تو ECOممالک کے اکثریتی چیمبرز کے سربراہان نے شرکت کی اور نہ ہی پاکستان سے چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز شامل ہوسکے ۔ اسلامی سربراہ کا دفتر تیس سال قبل محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ذاتی کوششوں اور اُس وقت ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے تعاون سے پاکستان میں اس کا صد رمقام قائم کیا گیا تھا ۔ آج پہلی مرتبہ پاکستان کی باری تھی جو کہ نا اہل قیادت کی وجہ سے بری طرح نا کام ہو گئی ۔ اگر اسلامی مما لک کے وفود اس کا نفر س میں شریک ہوتے اور کاروباری میٹنگز ہوتی تو ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کے موا قع آتے اور ملکی ذرمبادلہ میں خا طر خواہ اضا فہ ہوتا لیکن یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے بری طرح اسلامی سربراہی کا نفرس کے ایونٹ کو بری طرح نا کام بنا دیا ، جس کا کسی بھی ٹریڈ باڈیز اور حکومتی سربراہ کو پتہ نا چل سکا ۔ صرف وفاقی مشیر داؤد رزاق کو مدعو کیا گیا جنہیں ایف پی سی سی آئی نے کچھ عرصہ قبل پریس کا نفر س کرکے حکومت سے نکا لنے کا مطا لبہ کیا تھا ۔ اب انھیں بلا کر یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے اپنا ہی تھوکا ہوا چاٹا اور اُن ہی کے ہاتھوں اپنے من پسند افرا د کو ایوارڈ سے نوازاگیا ۔ جب بھی کوئی فنکشن ہوتا ہے صدر مملکت کو مدعو کیا جاتا ہے حا لا نکہ DGTO اچیومنٹ ایوارڈز کو غیر قا نونی قرار دے چکے ہیں کیونکہ ان ایوارڈز کے بہانے ایف پی سی سی آئی کی لیڈ ر شپ یو بی جی کی کچن کیبنٹ ایوارڈ بیچتی ہے ۔ ان ایوارڈ ز میں صرف ان چیمبرز اور ٹریڈ باڈیز کو مدعو کیا جاتا ہے جو ایوارڈز خریدتے ہیں ۔امسال الیکشن 27دسمبر کو ہے اور اس مرتبہ پاکستان کے تمام ٹریڈ باڈیز اور چیمبرز اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے اس نا اہل قیادت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حا صل کریں ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.