فلور ملز مالکان دس کلو اور بیس کلو کے آٹے کے بیگ تیار کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 نومبر 2019 17:35

فلور ملز مالکان دس کلو اور بیس کلو کے آٹے کے بیگ تیار کریں
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم میں تمام فلور ملز کو ہدایات دی جا چکی ہیں کہ آٹے کی ملوں میں صرف 10 کلو اور 20 کلو آٹے کے تھیلے ہی تیار کیے جائیں جبکہ 15 کلو اور 25 کلو اوردیگر پیکنگ پر فلور ملز مالکان آٹے کے بیگ تیار نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

جہلم میں چاروں تحصیلوں میں آٹے کے پانچ ٹرکنگ سیل پائنٹس بنائے گئے،786روپے فی 20کلو آٹے کا تھلہ دستیاب۔آٹے کا 10 کلو کا بیگ 404 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا بیگ 808 روپے پرچون میں فروخت کیا جائے۔