تمام پولیس ملازمین و ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کو پوراکرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کو یقینی بنائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 نومبر 2019 17:45

تمام پولیس ملازمین و ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کو پوراکرکے عوام کو امن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر)   تمام پولیس ملازمین و ایس ایچ اوز اپنی ذمہ داری کو پوراکرکے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے آج پولیس لائن میں منعقدہ جنرل پریڈ میں سلامی لینے کے بعد پریڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی پی سٹی و صدر کے علاوہ ایس ایچ اوز و دیگر پولیس ملازمین موجود تھے انہوں نے پولیس ملازمین سے کہا کہ وہ تمام سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آکر ان کے مسائل قانون اور میرٹ کے مطابق حل کریں جبکہ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کاروائی کرکے انکی حوصلہ شکنی کریں انہوں نے کہا کہ ہم نے بحیثیت ٹیم ملکر مجرمان اشتہاری کی گرفتاری،منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کلین اپ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ضلع سے جرائم کا خاتمہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے جسے آپ لوگ پورا کریں جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پریڈ کرتے ہوئے ڈی پی او کو سلامی دی ۔