Live Updates

عمران خان آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، نیئر حسین بخاری

سابق صدر تک ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی نہ دینا بدترین تعصب ہے، شہید بھٹو کی طرح آصف زرداری بھی حکمرانوں سے رعائت نہیں مانگیں گے،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

پیر 18 نومبر 2019 19:15

عمران خان آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان آئینہ کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا ، اب بلاول بھٹو کا بیانیہ چلے گا کہ صرف عوام کی مرضی چلے گی ۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کے علاج کا حق مانگتے ہیں رعائت نہیں مانگتے ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر تک ذاتی ڈاکٹروں کو رسائی نہ دینا بدترین تعصب ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کی طرح آصف زرداری بھی حکمرانوں سے رعائت نہیں مانگیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات