ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی

پیر 18 نومبر 2019 19:30

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنی شادی کی پہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اٴْن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔دو روز قبل معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان و اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور اٴْن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے شادی کے ایک سال مکمل ہونے پر شادی کی پہلی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر اٴْنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میری محبت میری زندگی میں آنے کے لیے اٰپ کا بیحد شکریہ! 16 نومبر 2018 وہ دن تھا جب آپ نے دشمنوں اور حسد کرنے والے لوگوں کا مقابلہ کیا تھا۔دوسری جانب اٴْن کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو، آپ سے ہی گھر کی رونق ہے، اللّہ پاک یہ پیار ہمیشہ سلامت رکھے آمین۔