فلم ’’ پتر مولا جٹ دا ‘‘ کی شوٹنگ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں

انڈسٹری کی ترقی کیلئے اردو ،پنجابی دونوں زبانوں کی فلمیں بنانا ہوں گی ‘ حید رسلطان

پیر 18 نومبر 2019 20:51

فلم ’’ پتر مولا جٹ دا ‘‘ کی شوٹنگ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) نامور اداکار حیدر سلطان کی فلم ’’ پتر مولا جٹ دا ‘‘ کی شوٹنگ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ میں نے تین فلموں کے پراجیکٹ سائن کئے ہیں جن میں سے ’’ پتر مولا جٹ دا ‘‘ عنقریب سیٹ کی زینت بنے گی جبکہ دیگر دو فلموں کا پیپر ورک بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ دو فلمیں مکمل ہو چکی ہیں جن میں ’’ کنڈی نہ کھڑکا ‘‘اور ’’ میرا دل چنا ‘‘ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے اردو اور پنجابی دونوں زبانوں کی فلمیں بنانا ہوں گی اور فلمسازوں کو سرمایہ کاری کرتے ہوئے اسے ضرور مد نظر رکھنا چاہیے جس سے مجموعی طو رپر فلم انڈسٹری کو ہی فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :