تعلیمی و تحقیقی ادارے جدیدٹاؤن پلاننگ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘میاں محمودالرشید

بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ٹائون پلاننگ کے شعبے نے خصوصی اہمیت اختیار کرلی ہے‘صوبائی وزیر

پیر 18 نومبر 2019 21:14

تعلیمی و تحقیقی ادارے جدیدٹاؤن پلاننگ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں‘میاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیر ہائوسنگ واربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشیدنے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ٹائون پلاننگ کے شعبے نے خصوصی اہمیت اختیارکرلی ہے ۔ ٹائون پلاننگ کے شعبے میں نئے رجحانات متعارف کروانا ضروری ہے تاکہ آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزسے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے ۔

تعلیمی ،تحقیقی ادارے اس ضمن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یوا یم ٹی )میں ورلڈ ٹاون پلاننگ ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر یو ایم ٹی ابرہیم حسن مراد ، ریکٹرڈاکٹر محمد اسلم ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران ٹاون پلاننگ سے وابستہ ماہرین اور طلبہ طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر کئی عناصر سے ٹاون پلاننگ کے شعبے پر دبائو بڑھ گیا ہے ۔ٹاون پلانرز کو نئے شہروں کی ڈیزاینگ اور موجود شہروں کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے شعبے کو جدیدتقاضوں سے ہم ہنگ کرنا ضروری ہے ۔اسی صورت میں شہروں میں عالمی معیارکی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہروں کی توسیع ،نئے شہروں کے ماسٹر پلان اور اربن ری جنریشن میں نئے رجحانات متعارف کرواکے ٹاون پلاننگ کو درپیش چیلنجز کا احسن طریقے سے سامنا کیا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :