پاک قطرجنرل تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان معاہدہ

پیر 18 نومبر 2019 21:49

پاک قطرجنرل تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان معاہدہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاک قطر جنرل تکافل نے حال ہی میں ایمان اسلامک بینکنگ (سلک بینک کی اسلامک ونڈو بینکنگ آپریشنز )کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاک قطر جنرل تکافل ایمان اسلامک بینک کے صارفین کو حادثاتی تکافل اور اے ٹی ایم سے کیش نکلوانے کے دوران کسی حادثے کی صورت میں تکافل کی سہولت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

معاہدے پر پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان اور ڈائریکٹر ایمان اسلامک بینک جواد ماجد خان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں کمپنیوں کے سینئر آفیشل بھی موجود تھے۔ پاک قطر جنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد اعوان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاک قطر جنرل تکافل اور ایمان اسلامک بینک کے درمیان کاروباری تعلقات کو توسیع دینے اور عوام میں تکافل کے بارے میںشعور اجاگر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس طرح کی شراکت داری اسلامی مالیات کی صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :