پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,283کی سطح پر بند

پیر 18 نومبر 2019 21:49

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,283کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,283کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 3.638 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,684 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.180 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 603.226 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 461.853 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 380.362 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 345.650 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 270.917 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 168.926 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 109.388 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 52.587 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 34.780 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت16.806 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 12.696 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 6 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.108 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :