Live Updates

گور نر پنجاب کا تمام یونیورسٹیز میں بدھ مت چیئر قائم کر نے اور گور نر ہائوس میں ''انٹر نیشنل بدھ مت کانفر نس ''منعقد کر نے کا اعلان

امر یکہ سمیت عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکر نا چاہیے، چوہدری محمد سرور

پیر 18 نومبر 2019 22:05

گور نر پنجاب کا تمام یونیورسٹیز میں بدھ مت چیئر قائم کر نے اور گور نر ..
لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے یوایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر بر ائے پاکستان جولی کوئنن ، امر یکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیزاور کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدروینر یبل ونہینگ کی قیادت میں 70رکن وفد کی ملاقات ۔گور نر پنجاب نے تمام یونیورسٹیز میں بدھ مت چیئر قائم کر نے اور گور نر ہائوس میں ''انٹر نیشنل بدھ مت کانفر نس ''منعقد کر نے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گور نر ہائوس میں گور نر پنجاب سے یوایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر بر ائے پاکستان جولی کوئنن ، امر یکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیزکی ہونیوالی ملاقات کے دوران پاکستان میں یوایس ایڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں ،پاک امر یکہ تعلقات ،مسئلہ کشمیر ،خطے کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات پر بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کے قر یب آرہے ہیں وزیر اعظم عمران خان اور امر یکی صدر کے تعلقات بھی مثالی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امر یکہ سمیت عالمی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار اداکر نا چاہیے کیونکہ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیر میں مظالم کی وجہ سے خطے میں امن دائو پر لگا ہے پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ یوایس ایڈ کی جانب سے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان سے بھر پور تعاون خوش آئند ہے پاکستان کے کاروباری شعبے کی ترقی کے لئے معاونت پر بھی ہم امر یکی حکومت کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جبکہ یو ایس ایڈ پاکستان کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈکاروبار ی افراد اور اختراع پسندوں کو دو لاکھ ڈالر تک چیلنج فنڈ گرانٹ کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں کاروباری ترقی کا مستقبل تعمیر کررہا ہے نئے کاروبار کے آغاز اور کاروباری جدت طرازی سے روزگار، پیداواری استعداد اور تجارت کو فروغ ملتا ہے جبکہ کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدروینر یبل ونہینگ کی قیادت میں 70رکن وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ ٹیکسلا میں بدھ مت کے ثقافتی ورثے کی نہ صرف مکمل حفاظت کی جائیگی بلکہ اس کی تزئین و آرائش کی جائیگی اورپاکستان میں پہلی بار انٹر نیشنل بدھ مت کانفر نس بھی منعقد کی جائیگی جس میں دنیا بھر سے بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کو بھی بلایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھر پورکام کر رہی ہے اور کر تار پورراہداری منصوبہ کو دنیا بھر کے سکھ سر اہا ہے اور اب ہم بد ھ مت ،مسیحوں سمیت دیگرا قلیتوں کے مقد س مذہبی مقامات کی بھی بھر پور تزئین و آرائش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ پاکستان سے پیار اور محبت کا پیغام لیکر جائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جہاں سیاحوں کو سیکورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جاتی ہے جبکہ کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدروینر یبل ونہینگ نے کہا کہ ہم پاکستان میں انٹر نیشنل بدھ مت کانفر نس کروانے کے گور نر پنجاب کے اعلان کوسراہتے ہیں لاہورایک تاریخی شہر اور آج پاکستان میں ہمیں جو پیار محبت ملاہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہم اپنے ملک میں جاکرسب کو بتائیں گے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات