Live Updates

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ

اسد عمر کو منصوبہ بندی ،خسروبختیار کو وزیر پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی، فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

پیر 18 نومبر 2019 22:27

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی کی وزارت دی جائیگی جبکہ خسروبختیار کو وزیر پٹرولیم کی وزارت سونپی جائیگی۔ پیر کو معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کے فیصلے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرکو منصوبہ بندی اور سپیشل انیشیٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا ۔ یاد رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد وزارت خزانہ کے وزیر تھے تاہم بعد میں انہوں نے وزارت سے استعفی دیدیا تھا اورفوری طورپر وزارت نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزراء نے اسد عمر سے ملاقاتیں کیں اور انہیں وزارت کی پیشکش کی جسے اب اسد عمر نے قبول کرتے ہوئے وزارت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب خسرو بختیار اس وقت وزارت منصوبہ بندی کے وزیر ہیں جنہیں اب وزارت پٹرولیم سونپی جائیگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات