Live Updates

وزیراعظم نے بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیدیا

نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں،بلاول کا جواب تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے ہو،اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، ٹوئٹر پر بیان

پیر 18 نومبر 2019 22:27

وزیراعظم نے بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نقل اتارتے ہوئے انہیں لبرلی کرپٹ قرار دیا ہے۔ ہزارہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی دھرنے کا ایکسپرٹ ہے تو وہ خود ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ ایک مہینہ کنٹینر میں گزاردیں میں ان کی ساری باتیں مان جاؤں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیزل کے نام پر بکنے والے سے آج جو مرضی چاہے فتوے کے لیے قیمت لگوالے۔عمران خان نے ایک بار پھر بلاول کو لبرلی کرپٹ قرار دیا ا ور انہی کے انداز میں ان کی نقل بھی کی۔وزیراعظم عمران خان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نہ لبرل ہوں نہ کرپٹ ہوں نہ منافق ہوں، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو،20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرین ہے، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات