فروغ نسیم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال

سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی وزیر خارجہ سے ملاقات ، کزن کے انتقال پر تعزیت کااظہار

پیر 18 نومبر 2019 22:27

فروغ نسیم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر خارجہ کے کزن نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے مرحوم نواب ریاض حسین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔بیرسٹر فروغ نسیم نے مرحوم کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔قبل ازیں سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور سابقہ سیکرٹری کامرس قاسم نیاز کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ وزیر خارجہ کے کزن نواب ریاض حسین قریشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔سیکرٹری داخلہ و سابقہ سیکرٹری کامرس نے مرحوم ریاض حسین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔