چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء ٹورنامنٹ کا باغ جناح ٹینس کورٹس میں آغاز

پیر 18 نومبر 2019 22:43

چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء ٹورنامنٹ کا باغ جناح ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی کے زیراہتمام چوتھی ای بی ایم پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء ٹورنامنٹ کا باغ جناح ٹینس کورٹس میں آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک تھے۔ اس موقع پر اعصام الحق، عقیل خان، شہزاد خان، مزمل مرتضیٰ، کھلاڑیوں کی بڑی تعداد اور فیملیز بھی موجود تھیں۔

رشید ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ای بی ایم کی مینجمنٹ خاص کر چیئرمین خاور مسعود بٹ ، ڈائریکٹر شاہزین منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار ٹورنامنٹ سپانسر کیا۔ رشید ملک ڈی جی سپورٹس بورڈ، سیکرٹری سپورٹس بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نشتر پارک میں ٹینس کورٹس منظور کیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مختلف ایج گروپس میں مقابلے ہوئے۔

مینز سنگل میںایک اپ سیٹ ہوا جب حذیفہ عبدالرحمان نے نمبر تھری سیڈ محمد عابد کو 6-2, 6-2 سے ہرایا۔ محمد شعیب نے شاکر اللہ کو 6-3, 6-2 سے، بلال فاروق نے محمد زبیر کو 6-2, 6-1 سے، اعجاز احمدخان نے ثاقب حیات کو 6-4, 6-4 سے، یوسف خلیل نے اسرار گل کو 6-3, 6-3 سے، ہیرا عاشق نے فیضان خرم کو 6-0, 7-5 سے، احمد بابر نے عاشر علی خان کو 6-0, 6-0 سے، حسن ریاض نے اسد اللہ کو 7-6, 7-6 سے،سکندر حیات نے زریاب پیرزادہ کو 6-3, 6-4 سے، مزمل مرتضیٰ نے امن عتیق خان کو 6-2, 6-2 سے، مدثر مرتضیٰ نے وقاص ملک کو 7-6, 7-6 سے، یاسر خان نے عمران بھٹی کو 6-3, 6-3 سے، عقیل خان نے ابدال حیدر کو 6-2, 6-2 سے، احمد کامل نے ایم عبداللہ کو 6-2, 6-1 سے، احمد چودھری نے نعلین عباس کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

بوائز انڈر 18 میں احمد کامل نے موسیٰ ہارون کو 6-0, 6-2 سے، کامران خان نے ارحم خان کو 3-6, 6-1, 10-4 سے، حارث علی واہلہ نے سعید سلمان کو 6-0, 1-6, 10-5 سے، ایم شعیب نے احتشام عارف کو 6-2, 6-3 سے، محمد عبداللہ نے خزیمہ عبدالرحمان کو 6-4, 2-6, 10-5 سے، کاشان عمر نے مہاتیر محمد کو 6-3, 3-6, 10-5 سے، بلال عاصم نے شاہزیب کو زاہد 6-4, 6-4 سے، نعلین عباس نے شاہیل دراب کو 6-3, 6-2 سے، فیضان شاہد نے حمزہ جواد کو 6-3, 6-3 سے، حامد اسرار نے ولید جاوید کو 6-2, 6-0 سے، زین چودھری نے فرمان شکیل کو 6-4, 6-4 سے، افعام رانا نے اسامہ خان کو 6-1, 6-1 سے، اشیش کمار نے عبدالحنان خان کو 6-1, 6-3 سے، سمی زیب نے احمد عامر کو 6-0, 6-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انڈر 14 میں اسد زمان نے شہریار انیس کو 2-4, 4-2, 10-5 سے، خزیمہ عبدالرحمان نے زعیم غفور کو 4-0, 4-0 سے ، بلال عاصم نے علی ہارون کو 4-1, 4-1 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 35 پلس ڈبلز میں شہریار سلامت اور علی اسد نے رانا ہمایوں اور حسن سید کو 6-2, 6-2 سے ہرا دیا۔ 45 پلس میں بریگیڈیئر منظور نے گل حمید نے کامران اور ٹیپو کو 6-0, 6-3 سے ہرا دیا۔