ارجنٹائن کے سفیر (کل )ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ کا افتتاح کا کرینگے

پیر 18 نومبر 2019 22:43

ارجنٹائن کے سفیر (کل )ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ کا افتتاح کا کرینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ارجنٹائن ری پبلک پولو کپ 2019ء کل (منگل )سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح ارجنٹائن کے سفیر پہلے میچ سے قبل کریں گے۔ چھ گول کے ٹورنامنٹ میں چار بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔ جن میں میجک ریور، گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی، آدم جی انشورنس اور پلاٹینیم ہومز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آج دوپہر ایک بجے پہلا میچ گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کمپنی اور پلاٹینم ہومز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ دوپہر تین بجے میجک ریور اور آدم جی انشورنس کے ساتھ ہوگا۔ بدھ کو دوپہر دو بجے گارڈ گروپ/ ڈیسکون کنسٹرکشن کا مقابلہ آدم جی انشورنس کے ساتھ جبکہ تین بجے میجک ریور کا مقابلہ پلاٹینم ہومز کے درمیان ہوگا۔ جمعتہ المبارک کو دو آخری لیگ میچز ہوں گے دوپہر دو بجے میجک ریور کا مقابلہ گارڈ گروپ /ڈیسکون کنسٹرکشن کے ساتھ جبکہ دوپہر تین بجے آدم جی انشورنس کا مقابلہ پلانٹیم ہومز کے ساتھ ہوگا۔ فائنل اور سب سڈری فائنلز اتوار کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :