پاک انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ سریز میں پاکستان کا غلبہ برقرار

پانچواں ٹی 20بھی گرین شرٹس کے نام ،انگلینڈ کو 129رنز سے شکست

پیر 18 نومبر 2019 22:43

پاک انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ سریز میں پاکستان کا غلبہ برقرار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) دبئی کے شہر اعجمان کے اوول کرکٹ اسٹیڈیم پر پاک انگلینڈ بلائنڈ T20سریز کے پانچویں میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ بلائنڈکرکٹ ٹیم کو 129رنز سے شکست دیکر سریز میں 5-0سے غلبہ حاصل کرلیا،انگلینڈ نے تاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،قومی ٹیم نے اوپننگ کے لئے ظفر اقبال اور محسن خان کو بھیجا ،محسن خان 5ویں اوور زمیں 18گیندوں پر 34رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اس وقت پاکستان کا اسکور 65رنز تھا اس کے بعد ہارون خان اور ظفر اقبال نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 232رنز کا اسکور جوڑنے میں کامیاب ہوئے پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں مجموعی طور پر ایک وکٹ کے نقصان پر 297رنز کا پہاڑ اسکور انگلینڈ کی ٹیم کو دیا ،قومی ٹیم کے سپر اسٹار بیٹس مین ہارون کان نے 58گیندوں پر 116کی عمدہ اننگ کھیلے جس میں 13چوکے اور ایک چھکے شامل تھے جبکہ ظفر اقبال نے 48گیندوں پر 88رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے انگلینڈ کے آمین اشفری وکٹ لینے والے واحد بالر تھے ،انگلینڈ کے لئے 298رنز کا ہدف ناقابل یقین تھا اوپنر ڈین فیلڈ اور سیم مرے نے بیٹنگ کی اور مقررہ20اوورز میں 168رنز بنا نے میں کامیاب ہوپائے ،سم مرے نے 16چوکوں کی مدد سے 61گیندوں پر 100جبکہ ڈین فیلڈ نے 64گیندوں پر 48بنا پائے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ائر کرافت انجینئر امارات ائر لائنز عامر سرفراز نے میں آف دی میچ کا جوائنٹ ایوارڈ قومی ٹیم کے ہارون خان اور انگلینڈ کے سیم مرے کو دیا ۔

متعلقہ عنوان :