پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی ،سرمایہ کاری مالیت

میں1کھرب45ارب16کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

پیر 18 نومبر 2019 22:44

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں غیر معمولی تیزی ،سرمایہ کاری مالیت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز غیرمعمولی تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں1کھرب45ارب16کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت26.29فیصدزائدجبکہ71.60فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،توانائی،سیمنٹ،فوڈز،اسٹیل اورکیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میںاوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس38452پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس827.67پوائنٹس اضافے سی38411.56پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر412کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی295کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب45ارب16کروڑ97لاکھ40ہزار706روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب59ارب94 کروڑ88لاکھ44ہزار1روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر46کروڑ60لاکھ79ہزار440شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت9کروڑ70لاکھ40ہزار604 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت283.00روپے اضافے سی7000.00روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت99.00روپے اضافے سی2498.50روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت360.00روپے کمی سی6940.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت300.00روپے کمی سی6276.25روپے ہوگئی ۔

پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ76لاکھ1ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت32پیسے اضافے سی11.26روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ83لاکھ86ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سی4.31روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس403.91پوائنٹس اضافے سی17744.44پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1329.26پوائنٹس اضافے سی62549.91پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس534.26پوائنٹس اضافے سی27248.29پوائنٹس پربندہوا ۔