پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام رہا

پیر 18 نومبر 2019 22:48

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میںبھی10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.45روپے سے گھٹ کر155.35روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.20روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.50روپے سے گھٹ کر155.40روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں20پیسی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.15روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید170.80روپے سے بڑھ کر171.00روپے اورقیمت فروخت172.30روپے سے بڑھ کر172.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.25روپی سے بڑھ کر200.40روپے اورقیمت فروخت200.75روپے سے بڑھ کر201.90روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمت میں باالترتیب استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.20روپے اورقیمت فروخت41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.20روپے اورقیمت فروخت42.45روپے پر مستحکم رہی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔