حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لائے، قمرالزمان کائرہ

پیر 18 نومبر 2019 23:00

حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لائے، قمرالزمان کائرہ
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں میں آسانی لائے۔ وہ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور ، چوہدری سعید اقبال اور ایم پی اے حسن مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایک سوال کے جواب میں قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام آبا د سے خالی ہاتھ لوٹے ہیں یا نہیں، اس کے بارے میں مولانا فضل الرحمن ہی بہتر بتا سکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں وہ کسی طور مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔