وزیراعلی پنجاب کی ہدایات، اقبال پاک شمس آباد مری روڈ پر تازہ سبزیوں کی فروخت کیلئے کسان پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا

کسان پلیٹ فارم پر شلجم 20 ، ساگ 20 ،ٹینڈا 38 اور کریلا 55روپے کلو کے حساب سے دستیاب

پیر 18 نومبر 2019 22:56

وزیراعلی پنجاب کی ہدایات، اقبال پاک شمس آباد مری روڈ پر تازہ سبزیوں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پراقبال پاک شمس آباد مری روڈ پر محکمہ زراعت کی نگرانی میںقائم کسان پلیٹ فارم پردرجہ اول کی تازہ سبزیاں درجہ دوم کے سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں-کسان پلیٹ فارم پرمنڈی کی بجائے براہ راست کھیت سے سبزیاں مہیا کی جاتی ہیںجس کی وجہ سے قیمتوں میں واضع کمی ممکن ہوئی ہے اور شہری اس سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اقبال پارک شمس آباد مری روڈ پرکسان پلیٹ فارم پر تعینات محکمہ زراعت پنجاب کے نمائندے بلال عارف نے بتایا کہ کسان پلیٹ فارم پر شلجم 20روپے ، ساگ 20روپے ، کریلا 55روپے ، ٹینڈا 38 روپے، مٹر60روپے ، بینگن 25روپے ، مولی 15روپے اور گھوبھی30روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے - انہوں نے مزید بتایاکہ منڈی میں بیوپاری، آڑھتی اور پھڑیا سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کے عمل میں شامل ہوتے ہیں جن سے عام دکاندار خریداری کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ اس عمل کی وجہ سے کسان کی بجائے زیادہ منافع دیگر افرادکما لیتے ہیں اور شہریوں کو سبزیاں اور پھل مہنگے داموں میسر آتے ہیں- انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم ایک ایسی مخصوص جگہ ہے جہاں پر کسان سبزیاں اور پھل براہ راست شہریوں کو بیچ سکتے ہیں - انہوں نے کہا کہ اس کسان پلیٹ فارم پر ٹیکسلا اور اڈیالہ کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار کسان اپنی سبزیاں براہ راست شہریوں کو فروخت کر رہے ہیںجس وجہ سے مارکیٹ میں قیمتوں کے موازنے کا رجحان بڑھے گا اور عام شہری اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے -

متعلقہ عنوان :