Live Updates

تاثریہ ہے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے، عدلیہ اپنا اعتماد بحال کر ے ، عمران خان

پیر 18 نومبر 2019 23:02

تاثریہ ہے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے، عدلیہ اپنا اعتماد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ تاثریہ ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے، عدلیہ اپنا اعتماد بحال کرے۔وہ پیر کو ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملکی نظام عدل کاتاثر یہی ہے کہ یہاں طاقتور کے لیے ایک قانون ہے اور کمزور کے لیے دوسرا، عدلیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کرے، چیف جسٹس کھوسہ اور ان کے بعد آنے والے جسٹس گلزار ملک کو انصاف دے کر آزاد کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماضی میں ایک چیف جسٹس کو فارغ کرنے کے لیئے دوسرے جج کو نوٹوں کے بریف کیس دے کر بھیجا گیا۔ سیاسی مخالفین کو سزائیں دلوانے کیلئے فون پر فیصلے لکھوائے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے جو مدد چاہیے حکومت تیار ہے لیکن اس ملک میں عدلیہ نے عوام کا ااعتماد بحال کرنا ہے کہ یہاں سب کیلئے ایک قانون ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ کفر کا نظام چل جائے گا مگر نا انصافی کا نہیں۔انہوںنے کہاکہ میں عدلیہ سے گزارش ہے کہ عوام کا بھروسہ بحال کریں کہ یہاں سب کیلئے ایک قانون ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :