Live Updates

مجھے فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،عمران خان

پیر 18 نومبر 2019 23:02

مجھے فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ایک آدمی اسلام کے نام پر سیاست کر رہا ہے،مجھے مولانا فضل الرحمن کی آخرت کی فکر ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دور ان مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک آدمی اسلام کے نام پر سیاست کر رہا ہے، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا، کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ پر بکنے والا حکومت گرانے کی باتیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے، دعا مانگتا ہوں کہ اللہ تعالی انہیں وہ سزائیں نہ دے جو انہیں ملنی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات