ہواوے کو امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے تیسری بار عارضی لائسنس دیئے جانے کا امکان
لائسنس کی مدت 19 اگست کو ختم ہونے پر مزید 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا گیا تھا
میاں محمد ندیم پیر 18 نومبر 2019 19:56
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اب یہ مدت 19 نومبر کو ختم ہورہی ہے اور اس سے قبل ایک بار پھر 3 ماہ کا استثنیٰ دیئے جانے کا امکان ہے مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد امریکی کمپنیوں کو چینی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے.
ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے مزید 90 دن کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی بدولت ہواوے ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ کام کرسکے گی جبکہ اس کے فونز کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس بھی ملتی جائیں گی. گزشتہ ہفتے امریکا کے کامرس سیکرٹری ولبر روس نے ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ کچھ دیہی امریکی آپریٹرز تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس چلانے کے لیے ہواوے پر منحصر ہیں. تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہواوے کی جانب سے فائیو جی نیٹ ورکنگ آلات کی سپلائی کے حوالے سے اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں‘مئی میں عارضی لائسنس کے اجرا کے موقع پر امریکی سیکرٹری آف کامرس نے اپنے بیان میں کہا تھا یہ عارضی لائسنس آپریٹرز کو متبادل انتظامات کے لیے وقت فراہم کرتا ہے جبکہ محکمے کو اس دوران یہ تعین کرنے کا موقع مل سکے گا کہ وہ طویل المعیاد بنیادوں پر امریکی اور غیر ملکی ٹیلی کمیونیکشن کمپنیاں جو اس وقت ہواوے کے آلات پر انحصار کررہے ہیں کے لیے انتظامات کرسکے. بیان میں کہا گیا کہ یہ لائسنس آپریٹز کو ہواوے موبائل فونزاور براڈ بینڈ نیٹ ورکس پر آپریشنز جاری رکھنے کی سہولت فراہم کرے گا‘عارضی لائسنس کے باوجود ہواوے کے لیے امریکی پابندیاں مختلف مسائل کا باعث بن رہی ہیں کیونکہ متعدد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے چینی کمپنی سے اپنے تعلقات ختم کرلیے ہیں جس سے اہم سافٹ وئیر اور پرزہ جات تک اس کی رسائی محدود ہوئی ہے. اسی طرح کمپنی کے نئے فونز گوگل ایپس اور سروسز سے محروم ہوچکے ہیں، جس سے یورپ سمیت مختلف مارکیٹوں میں کمپنی کا بزنس متاثر ہونے کا بھی امکان ہے.مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.